سکھر ،فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ہائی کورٹ بار اور سیشن کورٹ بار کے احاطوں میں وکلاء برادری کا احتجاجی مظاہرہ

فرانسیسی حکومت اور ملوث عناصروں کے خلاف نعرے بازی

منگل 27 اکتوبر 2020 19:07

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ہائی کورٹ بار اور سیشن کورٹ بار کے احاطوں میں وکلاء برادری کا احتجاجی مظاہرہ،فرانسیسی حکومت اور ملوث عناصروں کے خلاف نعرے بازی، فرانس میں نبی کریمﷺکے شان میں گستاخی اور خاکے بنانا بدترین دہشتگردی ہے، وکلا رہنماؤں کا مظاہروں سے خطاب تفصیلات کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ہائی کورٹ بار اور سیشن کورٹ بار کے احاطوں میں وکلاء برادری کی کثیرتعداد نے وکلاء رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اورفرانسیسی حکومت اور ملوث عناصروں کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے فرانس میں نبی کریم ﷺکے شان میں گستاخی اور خاکے بنانے والے عمل بدترین دہشتگردی قرار دیا اور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اس موقع پر وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فرانس میں نبی کریم صہ کے شان میں گستاخی اور خاکے بنانا بدترین دہشتگردی ہے ایسے گھناؤنے عمل سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے امت مسلمہ سب کچھ برداشت کرسکتی ہے لیکن آقائے دو جہاں حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخ اور ناموس رسالت ﷺ پر حملے کسی صورت قبول نہیں کرینگے وکلائﷺ رہنماؤں نے کہا کے حکومت پاکستان ،او آئی سی،اسلامی ممالک کے سربراہان نوٹس لے کر فرانس سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرکے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں