سندھ کے مختلف اضلاع کی طرح سکھر میں بھی عدالتی احکامات کے باوجود کتا مار مہم سست روی کا شکار

جمعہ 20 نومبر 2020 20:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) سندھ کے مختلف اضلاع کی طرح سکھر میں بھی عدالتی احکامات کے باوجود کتا مار مہم سست روی کا شکار نظر آرہی ہے میونسپل کارپوریشنز اور یونین کمیٹی کی نااہلی کے باوجود متعلقہ محکموں کے افسران پر مقدمات بھی درج نہ ہوسکے سکھر اور اسکے گردنواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کے معصوم بچوں پر حملے جاری ہیں گذشتہ روز کندھرا میں آوارہ کتوں نے تعلیمی زیور سے آرائستہ ہونے کیلئے اسکول جانے والے دس سالہ بچے کو کاٹ کھایا متاثرہ بچے کو کندھرا اسپتال میں طبی امداد بعد سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے واضع رہے کہ سکھر ضلع میں رواں ماہ کے دوران تیس سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں او متعدد میونسپل افسران پر ایف آئی آر بھی درج ہوئی لیکن افسوس ابتک کوئی گرفتاری عمل نہ آسکی ہے سکھر شہر سمیت گردونواح میں آورہ کتوں سے شہری خوف زدہ نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں