ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سرد ہواؤں کا راج ،ٹھنڈ میں اضافہ

جمعہ 20 نومبر 2020 20:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سرد ہواؤں کا راج ،ٹھنڈ میں اضافہ ، گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی ،شہر کے فٹ پاتھوں سمیت شاہراؤں پر لنڈا بازار کی رونقیں بحال ہوگئی،شہریوں کی بڑی تعداد گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے لنڈا بازار پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سرد ہواؤں کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ٹھنڈ میں اضافے کیساتھ ہی سکھر شہر کے مختلف علاقوں اسٹیڈیم روڈ ،انور پراچہ اسپتال،ایوب گیٹ،بیراج روڈ ،دھرم شالہ روڈ ،غریب آباد،نیو پنڈ و دیگر علاقوں اور شہر کی فٹ پاتھوں سمیت شاہراؤں پر لنڈا بازار کی رونقیں بحال ہوگئی ،ٹھنڈ میں اضافہ ہونے کیساتھ ہی گرم کپڑوں اور جوتوں کی مانگ میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے شہریوں کی بڑی تعداد گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے شہر کے فٹ پاتھوں اور بازاروں میں لگائے جانے والے لنڈا بازار پہنچنا شروع گئی لنڈا بازار جسے امریکن بازار بھی کہا جاتا ہے خریداری کرنے والے مرد و خواتین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث لنڈا بازار سے اچھی اور سستی اشیائ مل جاتی ہے اس لے لوگ لنڈا بازار کا رخ کرتے ہیں دوسری جانب سردی کی آمد کیساتھ ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے باعث لکڑی اور کوئلہ کی مانگ میں اضافے کیساتھ انکے ریٹ میں بھی کافی حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں