سکھر،ملک میں دو ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ،پہلے مرحلے میں نویں تا بارہویں جماعت تک کی کلاسز کاآغاز ،ایس او پیز پر عملدرآمد ،ماسک و سینیٹائیزر کا استعمال لازمی قرار

پیر 18 جنوری 2021 22:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء)ملک میں دو ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے پہلے مرحلے میں نویں تا بارہویں جماعت تک کی کلاسز کاآغاز ،ایس او پیز پر عملدرآمد ،ماسک و سینیٹائیزر کا استعمال لازمی قرارتفصیلات کے مطابق سکھرسمیت ملک بھر میں تقریبا دوماہ تک بند رہنیکے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں اور پہلے مرحلے میں اسکولوں ،کالجوں و یونیورسٹیوں میں نویں تا بارہویں جماعت اور اس سے اوپر کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم پرائمری و سیکنڈری تدریس کا آغاز یکم فروری سے ہوگا تعلیمی ادارے کھلنیکے پہلے روز اداروں میں حاضری معمول سے کم رہی تعلیمی ادارے کھلنے پر طلبائ خوش اور ناراض بھی نظرآئیتعلیمی اداروں میں حکومتی ہدایات پرپہلے روز ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جارہا ہے اور ماسک و سینٹائیزر کے استعمال کو یقینی بنایا جارہا ہی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں