سندھ ہائی کورٹ نے مبین جتوئی کی عبوری ضمانت منظور کر لی

منگل 19 جنوری 2021 23:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مبین جتوئی کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا معاملہ، سندھ ہائی کورٹ نے مبین جتوئی کی عبوری ضمانت منظور کر لی ، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مبین احمد جتوئی کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے معاملے کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ سکھر نے مبین جتوئی کی پچاس ہزار روپے کے عیوض عبوری ضمانت منظور کر لی ہے واضع رہے کہ کچھ دن قبل عدالتی احکامات پر آباد تھانہ میں مبین جتوئی کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھااور گذشتہ رات پولیس نے مبین جتوئی کی گرفتاری کے لیے چھاپا بھی لگایا تھا، واضع رہے کہ پی ٹی آئی رہنما پر ایک ایکڑایرضی پر جعلسازی کے ذریعے قبضہ کرنے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں