اسپتالوں کے باہر اور شاہراؤں پر بھی اجتماعی افطاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

بدھ 21 اپریل 2021 23:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2021ء) رمضان المبارک کیآمد کے ساتھ ہی مساجد سمیت اسپتالوں کے باہر اور شاہراؤں پر بھی اجتماعی افطاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے رمضان المبارک کے موقع پر بڑی تعداد میں صاحب حثیت لوگ نمازیوں کو مساجد مریضوں ،تیماداروں کو اسپتالوں و شہریوں کو اجتماعی افطاری میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے مسافروں، نادار اور مسحق افراد کو ان افطار پروگراموں میں خصوصی طور پر شامل کیا جاتا ہے جس کا مقصد روزہ رکھانے اور روزہ کھلوانے کا ثواب حاصل کرنا ہے، بعض ہیں اور بیشتر افراد اپنا فدیہ مساجد اور سماجی حلقوں کی ان تنظیموں کے حوالے کردیتے ہیں جو عملی طور پر اجتماعی سحر و افطار کے دستر خوان سجاتے ہیں،بعض دینی و فلاحی تنظیموں نے بھی مخیر حضرات سے عطیات کی اپیلوں والے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کر رکھے ہیں تا کہ ان کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں