سکھر، کتوں کے کاٹنے سے 16 افراد زخمی

منگل 15 جون 2021 11:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) سندھ کے شہر سکھرکے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 16 افراد زخمی ہو گئے۔کتوں کے کاٹنے کے تمام زخمیوں کو سول اسپتال سکھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سول اسپتال سکھر کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال لائے گئے تمام متاثرہ افراد کو اینٹی ریبیز ویکسین لگا کر طبی امداد دے دی گئی ہے۔کتوں کے کاٹنے کے واقعات سکھر کے علاقوں بندر روڈ، ٹکر محلہ، نیم کی چاڑی اور منارہ روڈ سمیت مختلف مقامات پر پیش آئے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں