سکھر:روہڑی کے گنجان رہائشی علاقوں کاروباری مراکز ، عوامی مقامات پر کتوں کے کاٹنے سے بچے بڑے اورخواتین زخمی ہونے کے واقعات بڑھ گئے

/ آوارہ کتوں سے تنگ شہریوں کی شکایات پر چیف میونسپل آفیسر روہڑی قاضی علی گلزار نے کتامارمہم کوتیز اورکامیاب بنانے کے لئے میونسپل ملازمین پر ٹیم بنادی

جمعہ 26 نومبر 2021 19:35

mسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) روہڑی کے گنجان رہائشی علاقوں کاروباری مراکز اور شہر کے چوک چوراہوں اور عوامی مقامات پر کتوں کے موجود جھنڈ اور کتوں کے کاٹنے سے بچے بڑے اورخواتین کے زخمی ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اور آوارہ کتوں سے تنگ شہریوں کی شکایات پر چیف میونسپل آفیسر روہڑی قاضی علی گلزار نے نوٹس لیتے ہوئے کتامارمہم کوتیز اورکامیاب بنانے کے لئے میونسپل ملازمین پر ٹیم بنادی جس نے شہر کے بیشتر رہائشی کاروباری علاقوں اور شہر کے مصروف ترین چوک چوراہوں پر کتامارمہم شروع کردی ہے اور تشکیل کردہ ٹیم کی جانب سے پہلے مرحلے میں درجنوں کتوں کو زہر دیکر ہلاک کرنے کے بعد ٹھکانے پر لگا دیا گیا ہے اس سلسلے میں چیف میونسپل آفیسر روہڑی قاضی علی گلزار کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات اور عدالتی احکامات پر روہڑی میں کتا مارمہم جاری تھی تاہم چند روز قبل کتوں کے کاٹنے کی شکایات اور رہائشی وکاروباری علاقوں میں آوارہ کتوں کی موجودگی کی شہریوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کتا مارمہم کو تیز اورکامیاب بنانے کے لئے میونسپل ملازمین پرمبنی تشکیل کردہ ٹیم کوتمام سہولیات فراہم کرکے کتامارمہم شروع کرائی گئی ہے جس کا مقصد شہریوں بلخصوص کم عمر بچوں اور خواتین کو کتے کے کاٹنے سے محفوظ بنانا ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں