عرفان مہرکے بیہمانہ قتل کے خلاف عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ

جمعرات 2 دسمبر 2021 20:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہرکے بیہمانہ قتل کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سیشن کورٹ کی وکلائ برادری کی جانب سے واقعہ کے خلاف عدالتی کاروائیوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعریبازی کی گئی مظاہرے کی قیادت وکلاء رہنما سردار قربان کلوڑ ،ظہیر بابر ،سعید قریشی و دیگر کررہے تھے اس موقع پر مذکورہ وکلاء رہنماؤں نے کراچی میں سندھ بار کونسل کے سیکریٹری ایڈوکیٹ عرفان مہر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بالا حکام سے عرفان مہر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری سمیت وکلاء برادری کو تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں