صالح پٹ کے قریب ناراکینال میں دس فٹ شگاف ،قریبی سیکڑوں ایکڑ ایراضی زیر آب

منگل 7 دسمبر 2021 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) صالح پٹ کے قریب ناراکینال میں دس فٹ شگاف ،قریبی سیکڑوں ایکڑ ایراضی زیر آب ،اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا کوئی اہلکار جائے وقوعہ پر نہ پہنچا ،علاقہ مکین شگاف پر کرنے میں مصروف تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل صالح پٹ کے قریب ناراکینال نہر میں آرڈی 186 کے مقام پر اچانک دس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے قریبی سیکڑوں ایکڑ ایراضی اور فصلیں زیر آب آگئیں علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پرکرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم شگاف پر نہیں ہوسکا یے علاقہ مکینوں کے مطابق انہوں نے شگاف پڑنے کی اطلاع محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں اور حکام کو دی تھی مگرکئی گھنٹے گذر جانے کے باوجود کوئی آبپاشی اہلکار یا افسر جائے وقوعہ پر نہیں پہنچا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ محکمہ آبپاشی کی اس غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے گندم سمیت ان کی دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں