سکھر:چوتھے سندھ کالجز گیمز 2021-22کا آغاز ہو گیا

افتتاحی تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز و دیگر کی شرکت ، تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے محکمہ تعلیم کی کوشش قابل ستائش اقدام ہے، غلام سرور عباسی

پیر 24 جنوری 2022 23:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) چوتھے سندھ کالجز گیمز 2021-22کا آغاز ہو گیا ، افتتاحی تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز و دیگر کی شرکت ، تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے محکمہ تعلیم کی کوشش قابل ستائش اقدام ہے، غلام سرور عباسی ، تفصیلات کے مطابق چوتھے سندھ کالجز گیمز 2021-22کا آغاز ہو گیا ، گذشتہ روز انٹر کالجز گرلز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب آغا نظام الدین گرلز کالج میں منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خاص ڈائریکٹر ریجنل کالجز سکھر غلام سرور عباسی تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں اسفند یار منگی ، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکشن کے ذوالفقار حسین ، سعید ارشد ، فدا حسین ، عبدالناصر فواد ، ناصر یاسین ، شبانہ سومرو سمیت دیگر آرگنائیزنگ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ، اورانٹر کالجز ٹیبل ٹینس (گرلز )ٹورنامنٹ مقابلوں کا سلسلہ شروع ہو ا ، جس میں چار کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا مقابلے کی فاتح ٹیم گرلز ڈگری کالج سکھر قرار پائی اس موقع پر تقریب میں ڈائریکٹر ریجنل کالجز سکھر غلام سرور عباسی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کھلاڑیوں کی مکمل حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سپورٹس کمیٹی کی خدمات کو سراہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے محکمہ تعلیم کی کوشش قابل ستائش اقدام ہے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات پر تمام آرگنائزنگ کمیٹی و اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، دوسری جانب سندھ کالجز گیمز2021-22کے سکھر کے فوکل پرسن اسفند یار منگی نے بتایا کہ یہ ایونٹ ایک یادگار ایونٹ ہے اور اس گیمز میں 7ایونٹ بوائز جبکہ 4ایونٹ گرلز کے ہونگے ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں