نیو پنڈ کے علاقے بے نظیر کالونی کے مکینوںکا نکاسی نظام درست نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 8 اگست 2022 18:39

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) نیو پنڈ کے علاقے بے نظیر کالونی گول ٹکری کے مکینوں نے نکاسی نظام درست نہ کئے جانے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت علاقہ معززین اربیلو لاشاری،فدا حسین،اسلام عباسی و دیگر کررہے تھے اس موقع پر مکینوں نے کہاکہ گذشتہ دو ماہ سے علاقے کا ڈرینج نظام بری طرح مفلوج ہے نالیوں اور گٹروں کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے مکینوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن افسوس شکایات کیباوجود ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے مکینوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر نکاسی نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں