سکھر،پی پی جیالے پرویز میرانی کا نوکری نہ ملنے پر خود سوزی کا اعلان

بدھ 27 مارچ 2024 20:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پی پی جیالے پرویز میرانی کا نوکری سے جبری برطرفی والے عمل کے خلاف احتجاج،نوکری نہ ملنے پر خود سوزی کا اعلان تفصیلات کیمطابق سکھر کے علاقے بندر روڈ تھرمل کالونی کے مکین پی پی جیالے پرویز میرانی نے سکھر پریس کلب کے سامنے نوکری سے جبری برطرفی والے عمل کے خلافناحتجاجنکرتے ہوئے بتایا کہ وہ محکمہ اوقاف میں کانٹریکٹ پر بھرتی ہوا تھا چار سال قبل اسے مستقل کرنے کے بجائے الٹا اسے نوکری سے نکال دیا گذشتہ پانچ سالوں سے فاقہ کشی کی زندگی گذرانے پر مجبور ہوں ، حصول نوکری کیلئے پی پی قائدین سمیت پی پی کے منتخب نمائندگان کے گھروں اور دفاتروں کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے متاثرہ جیالے نے پاکستاننپیپلز پارٹینکے چیئرمیننبلاول بھٹو زردارینو دیگر پی پی رہنمائوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کارکنان کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے نوکری فراہم کی جائے بصورت نوکری نہ ملنے پر وہ اپنے بچوں سمیتخود سوزی کر لیگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں