مارکیٹ کمیٹی سکھر کے چیئرمین عابد گل مہرکی جانب سے بلدیاتی نمائندگان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام

بدھ 27 مارچ 2024 20:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) مارکیٹ کمیٹی سکھر کے چیئرمین عابد گل مہرکی جانب سے بلدیاتی نمائندگان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں ڈپٹی مئیر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل ، ٹائونزچیئرمینوں آغا محسن پٹھان، طارق حسین چوہان، دین محمد راجپوت کو رسمی پگڑی پہنائی گئی اور یوسیز چیئرمین یاسین آرائیں ، علی حسن میرانی و دیگرچیئرمینوں و کونسلرحضرات و معزز ین کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی گئی اس موقع پر ڈپٹی مئیر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل و ٹائونز چیئرمینز نے اپنے خطابات میں میزبانوںکا شکریہ ادا کیا اور اس عہد کے عزم کا اظہار کیا کہ پی پی کے شہید قائدین و پارٹی قیادت کے زیر سائیہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر عوام کو انکے جائز بنیادی و بلدیاتی حقوق فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں