iتھانہ سی سیکشن کی حدود میں فائرنگ،13سالہ لڑکا جاں بحق

جمعرات 28 مارچ 2024 20:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) تھانہ سی سیکشن کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ ،13سالہ لڑکا جاں بحق ،علاقے میں خوف و ہراس ،گھر میں صف ماتم بچھ گئی ،ملزمان فرار ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سی سیکشن کی حدود سکھر کے علاقے ریجنٹ سنیما مدینہ کالونی میں اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،فائرنگ کے نتیجے میں 13 سالہ زین صدیقی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا جبکہ فائرنگ میں ملوث مسلح ملزمان موقع سے باآسانی فرار ہوگئے، مقتول زین کے نعش سول اسپتال منتقل کی گئی ،فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ نعش گھر پہچنے پر کہرام مچ گیا۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں