sسالانہ مرمتی کام کے دوران 30دن کیلئے تین نہریں بند رہے گی

جمعرات 28 مارچ 2024 20:25

/ سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) سالانہ مرمتی کام کے دوران 30دن کیلئے تین نہریں بند رہے گی ،اعلامیہ جاری انچارج کنڑول روم سکھر بیراج عبدالعزیز کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی اپریل کے مہینے میں سکھر بیراج کے دائیں جانب سینکلنیوالی تین نہروں،کھیر تھر کینال،دادو کینال اور رائیس کینال کو 30 دن کے لئے یعنی 1اپریل سی30اپریل تک کے لئیبند رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

بندی کیدوران متعلقہ ڈویڑنز اپنے اپنے علاقوں کے تمام ریگولیٹرز کا ضروری مرمتی کام کروائینگی تاکہ خریف کی کاشت کے لئے پانی کی سپلائی میں کوئی تیکنیکی مسائل نہ ہوں۔ اعلامیہ میں ان تمام محکموں کے سربراہان کو اطلاع دی گئی ہے جو شہریوں کو پانی سپلائی کرتے ہیں کہ وہ ضروری انتظام کرلیں۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں