ژ* سکھر سول اسپتال کی خراب مشینری مرمت کے بعد فعال، مریضوں میں خوشی لی لہر

جمعرات 28 مارچ 2024 20:30

Qسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) سکھر سول اسپتال کی خراب مشینری مرمت کے بعد فعال، مریضوں میں خوشی لی لہر،اسپتال انتظامیہ سے اظہار تشکر، تفصیلات کے مطابق سکھر سول اسپتال میں ایک عرصے سے الٹرا ساو?نڈ، ایکو کورڈیگوم، انتھیسیا وینٹی لیٹر ودیگر مشینری جو ایک عرصے سے خراب تھی اور جسکی وجہ سے مریضوں کو مختلف ٹیسٹ کے لیے دیگر نجی لیبس پر جانا پڑتا تھا مریضوں کو درپیش پریشانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد حسین نے فوری طور پر تمام مشینری کی مرمت کرواکر اسے مریضوں کے لیے فعال کردیا ہے سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد حسین کا رابطہ پر کہنا تھا کہ اب مریضوں کو ٹیسٹ لینے کے لیے اسپتال سے باہر نہیں جانا پڑے گا اسپتال میں مریضوں کو تمام دستیاب سہولیات فراہم کی جارہی ہیں دوسری جانب اسپتال میں مشینری کی بحالی پر مریضوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ایم ایس اور اسپتال انتظامیہ کے ساتھ اظہار تشکر کیاہے۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں