سکھر،مئیر ارسلان شیخ کی اہلیہ کا سکھر بلڈ بنک میں قائم تھلیسیما سینٹر سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

منگل 16 اپریل 2024 19:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) بلدیہ اعلی سکھر کے مئیر ارسلان شیخ کی اہلیہ کا سکھر بلڈ بنک میں قائم تھلیسیما سینٹر سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ، زیر علاج بچوں و بچیوں میں تحائف تقسیم کئے،سکھر بلڈ انتظامیہ کے کاموں پر اظہار تشکر ،اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی ،تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلی سکھر کے مئیر بئیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی اہلیہ نے سکھر بلڈ بنک و اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال میں قائم تھیلیسیمیا کی بیماری سے لڑنے والے معصوم بچوں کے سینٹر سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور زیر علاج بچوں سے ملاقات کرکے انہیں تحائف تقسیم کئے اس موقع پر انکے ہمراہ پی پی لیڈیز ونگ کی میڈم عذرا جمال ،سکھر بلڈ بنک کے ندیم الحق،عبدالجبار شیخ،لالہ کاشف و دیگر موجود تھے دورے کے دوران بلدیہ اعلی سکھر کے مئیر بئیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی اہلیہ نے سکھربلڈ بنک و اسپتال انتظامیہ کی جانب سے اسپتال میں قائم تھیلیسیمیاسینٹر میں بچوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور فلاحی کاموں کو جاری رکھنے پر ان سے اظہار تشکر کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں