سندھ میں بھی عوام کے منتخب نمائندوں کو جعلسازی سے ہروایا گیا ہے ،بیرسٹر شعیب شاہین

نواز شریف، مریم نواز سمیت دیگر سیاستدان بھی ہارے ہوئے ہیں یہ فارم 47 کی پیدوار حکومتیں ہم نہیں مانتے،حلیم عاد ل شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس

پیر 29 اپریل 2024 18:36

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پی ٹی آئی مرکزی رہنما و آرگنائزر تنظیم سازی بیریسٹر شعیب شاہین، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ پلھ نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکھر کے شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو عبرتناک سزا کامطالبہ کیا ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ سندھ میں مشکل حالات ہیں پھر بھی صحافی اپنی ڈیوٹیاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا سندھ کے عوام کے حقوق چھینے جارہے ہیں سندھ میں بھی عوام کے منتخب نمائندوں کو جعلسازی سے ہروایا گیا الیکشن میں ہمارے منتخب نمائندوں کو سائیڈ لائن کر کے ریجیکٹڈ لوگوں کو لایا گیا، نواز شریف، مریم نواز سمیت دیگر سیاستدان بھی ہارے ہوئے ہیں یہ فارم 47 کی پیدوار حکومتیں ہم نہیں مانتے۔

(جاری ہے)

بیریسٹر شعیب شاہین نے کہا آپ لوگوں نے شرط لگائی ہوئی ہے کہ مقبولیت سے پہلے قبولیت ضروری ہے، کس آئین اور قانون میں لکھا ہوا ہے جو ظلم زیادتیاں اس ملک میں ہورہی ہیں، سندھ میں کھلواڑ کیا گیا ہے ملک میں لاقانونیت قائم ہے سندھ میں 16 سالوں سے یہی لاقانونیت جاری ہے زرداری ٹولا سندھ میں مسلط کیا گیا ہے سندھ میں سیاسی مخالفین پر انتقامی کارروائیاں کی جاتی ہیں کبھی پانی بند کیا جاتا ہے کبھی جھوٹے کیسز بنائے جاتے ہیں۔

بیریسٹر شعیب شاہین نے کہا کل عمران خان کی رہائی کے لئے پی ٹی آئی کا سندھ ٹرین مارچ کامیاب ہوا سندھ کی عوام نے عمران خان سے محبت کا ثبوت دے دیا ہے عوام عمران خان کو ملک کا مسیحا سمجھتے ہیں جبکہ ایسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن، اور بونے کرپٹ سیاستدان عمران خان کو اپنے راستے کی رکاوٹ سمجھتیہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان اقتدار میں آگیا تو سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا عمران خان کے آنے سے پچیس کروڑ عوام کو حقوق ملیں گے یہ بونے کرپٹ سیاستدان نہیں چاہتے ہیں کہ عوام کو حقوق ملیں۔

بیریسٹر شعیب شاہین نے کہا یہ لوگ جا مہنگائی ختم کرنے آئے تھے آج انکی وجہ سے ہی دس گنا مہنگائی بڑھ گئی آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملکوں میں شامل کر دیا ہے پاکستان کی آدھی آبادی سطح غربت سے نیچے چلی گئی گئی کیوں کہ ملک میں قانون اور آئین کا نظام رائج نہیں ہیکوئی بھی بیرونی ممالک تیار نہیں جو پاکستان اپنا پیسا لیکر آئے ملک و قوم کی ترقی نظام انصاف کے رائج کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی۔

بیریسٹر شعیب شاہین نے کہا ہمارے دئور میں بیرونی ممالک کے لوگوں نے سب سیزیادہ سرمایہ کاری کی تھی جس ملک میں ججز بھی انصاف کے لئے دربدر ہورہے ہیں وہاں ترقی کیسے ہوسکتی ہے عدلیہ نے پچیس کروڑ عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے جو حالات اس وقت ملک میں ہیں ایسے حالات میں کون حکومت پر ٹرسٹ کرے گا۔بیریسٹر شعیب شاہین نے کہا سندھ بھی اب جاگ اٹھا ہے کہا جاتا ہے سندھ میں زرداری ٹولا بستا ہے کل ٹرین مارچ میں میڈیا نے سندھ میں عوام کا عمران خان کے لئے جذبہ دکھایا کس طرح جگہ جگہ عوام عمران خان کے آزادی کے لئے جمع ہوئی۔

بیریسٹر شعیب شاہین نے کہا سندھ کے عوام کو یقین دلاتا ہوں یہ احتجاج تب ختم ہوگا جب تک عمران خان رہا نہیں ہوتے، انشا اللہ سندھ دھرتی کو حقیقی آزادی دلائیں گے سندھ میں عمران خان کینظریے کو لاگو کرائیں گے۔انہوںنے کہا کہ آج منی لانڈرنگ والا سیاستدانوں کا پیسہ جو دبئی، لندن میں رکھا ہوا، اگر یہ پیسہ ملک میں لایا جائے تو ڈالر کی قیمت پچاس روپے تک ہوسکتی ہے ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی ہے، ملک کا سارا پئسا چوری کر کے ان سیاستدانوں نے باہر رکھا ہوا ہے۔

ان سیاستدانوں کا علاج، سرمایہ کاری خاندان سب اس ملک میں نہیں ہے،صرف حکمرانی کرنے کے لئے اس ملک پر مسلط کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کے بچوں کے مستقبل کی لڑائی رہا ہے کراچی سے خیبر تک پوری ملک اور دنیا میں صرف ایک ہی لیڈر ہے جس پر دنیا یقین رکھتی ہے وہ عمران خان ہے۔ عمران خان نے ملک کی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع کیا اور انٹرنیشنل ایسٹبیشمنٹ کو للکارا تھا پورے قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور بہت جلد انشا اللہ قوم کی مدد سے عمران خان کو جیل سے باہر نکالیں گے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ کے عوام جاگ چکے ہیں۔ گزشتہ روز ٹرین مارچ میں عوام نے ثابت کر دیا کہ سندھ کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سندھ کو زرداری مافیا نے غلام بنایا ہوا ہے سندھ کے عوام کے حقوق غضب کئے گئے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے 16 سالوں سے سندھ میں زداری مافیا قابض ہے صحت، تعلیم سمیت عوام سے بنیادی سہولیت تک چھینی گئی ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لئے پوری قوم جاگ چکی ہے 8 فروری کو الیکشن کے دن پوری قوم نے کل کر عمران خان کی رہائی کے لئے ووٹ دیا لیکن عوام کے مینڈیٹ کو چھینا گیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں