ژ*سکھر میں خواتین کے پیچیدہ امراض کے علاج کے لیے مفت سرجیکل کیمپ کا انعقاد

%خواتین کے مہنگے ترین آپریشن بھی مفت کیے جانے لگے،مفت آپریشن اور مفت علاج ملنے پر علاقے کی خواتین کا کیمپ آرگنائزرز اور ڈاکٹرزکے ساتھ اظہار تشکر

پیر 29 اپریل 2024 03:25

-سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) سکھر میں خواتین کے پیچیدہ امراض کے علاج کے لیے مفت سرجیکل کیمپ کا انعقاد، خواتین کے مہنگے ترین آپریشن بھی مفت کیے جانے لگے،مفت آپریشن اور مفت علاج ملنے پر علاقے کی خواتین کا کیمپ آرگنائزرز اور ڈاکٹرزکے ساتھ اظہار تشکرتفصیلات کے مطابق سکھرکے مقامی نجی اسپتال کی انتظامیہ کے تعاون اور سکھر کے ڈاکٹرز ڈاکٹر سعید آخوند ، پروفیسر ڈاکٹر راجکمار اور ڈاکٹر عبدالصبور سومرو کی ذاتی کوششوں سے سکھراور گردونواح کی پیچیدہ امراض میں مبتلا خواتین کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے نجی اسپتال میں مفت وی وی ایف سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک کی مشہور گائنالوجسٹ ڈاکٹر پشپا سری چند خواتین کے پیچیدہ امراض کا مفت علاج اور آپریشن کررہی ہیں جبکہ جی ایم سی کی اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شعیب النساء سومرو ان کی بھرپور معاونت کررہی ہیں سرجیکل کیمپ کے دوران نہ صرف خواتین کے پیچیدہ امراض کے مہنگے ترین آپریشن کیے جارہے ہیں بلکہ اسپتال کی جانب سے انہیں ادویات و دیگر سہولیات بھی مفت فراہم کی جارہی ہیں جس پر کیمپ سے استفادہ حاصل کرنے والی خواتین نے کیمپ آرگنائزرز اور ڈاکٹرز کے ساتھ اظہار تشکر کیا ہے کیمپ آرگنائزرز ڈاکٹر سعید آخوند ، ڈاکٹر راجکمار اور ڈاکٹر عبدالصبور سومرو نے بتایا کہ کیمپ کے دوران خواتین کے کیے جانے والے آپریشن مہنگے ترین آپریشن ہیں جن پر کم سے کم تین سے چار لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے لیکن کیمپ کے دوران خواتین مریضوں کو یہ سہولت مفت فراہم کی جارہی ہے اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد غریب خواتین کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں