بلدیہ اعلی سکھر کے مئیر ارسلان شیخ کی اہلیہ کا سکھر بلڈ بینک میں قائم تھلیسیما سینٹر سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ، زیر علاج بچوں و بچیوں میں تحائف تقسیم کئے

منگل 16 اپریل 2024 23:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) بلدیہ اعلی سکھر کے مئیر ارسلان شیخ کی اہلیہ کا سکھر بلڈ بینک میں قائم تھلیسیما سینٹر سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ، زیر علاج بچوں و بچیوں میں تحائف تقسیم کئے،سکھر بلڈ انتظامیہ کے کاموں پر اظہار تشکر ،اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی ،تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلی سکھر کے مئیر بئیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی اہلیہ نے سکھر بلڈ بنک و اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال میں قائم تھیلیسیمیا کی بیماری سے لڑنے والے معصوم بچوں کے سینٹر سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور زیر علاج بچوں سے ملاقات کرکے انہیں تحائف تقسیم کئے اس موقع پر انکے ہمراہ پی پی لیڈیز ونگ عذرا جمال ،سکھر بلڈ بینک کے ندیم الحق،عبدالجبار شیخ،لالہ کاشف و دیگر موجود تھے دورے کے دوران بلدیہ اعلی سکھر کے مئیر بئیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی اہلیہ نے سکھربلڈ بینک و اسپتال انتظامیہ کی جانب سے اسپتال میں قائم تھیلیسیمیاسینٹر میں بچوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور فلاحی کاموں کو جاری رکھنے پر ان سے اظہار تشکر کیا ۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں