الیکٹرک کی گھریلو اشیاء بیچنے والی کمپنیوں نے صارفین کو وارنٹی کارڈ کے نام پر دھوکہ دینا شروع کردیا

ڈیلرز سمیت نجی کمپنیوں کے سروس سینٹر نے صارفین کے فون اٹھانا بند کر دیئے ، ڈیلرز و دکانداروں نے کمپنیوں پر ذمہ داری عائد کر کے جان چھوڑا لی

بدھ 17 اپریل 2024 20:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) الیکٹرک کی گھریلو اشیاء بیچنے والی کمپنیوں نے صارفین کو وارنٹی کارڈ کے نام پر دھوکہ دینا شروع کردیا ، ڈیلرز سمیت نجی کمپنیوں کے سروس سینٹر نے صارفین کے فون اٹھانا بند کر دیئے ، ڈیلرز و دکانداروں نے کمپنیوں پر ذمہ داری عائد کر کے جان چھوڑا لی ، سکھر اضلاع کے کئی شہری وارنٹی کارڈ لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، شہری و سماجی حلقوں میں گہری تشویش ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلا ت کے مطابق سکھر اور اسکے گرد نواح میں ملک کی نامور الیکڑک اشیاء جن میں فریج ، ٹی وی سمیت گھریلوں مصنوعات شامل ہیں ان کے سکھر میں قائم ڈیلرز و دکاندار صارفین سے خریداری کے وقت وارنٹی و گارنٹی دینے کے بلند و بانگ دعوئے کرکے اپنی اشیاء فروخت کر دیتے ہیں اور جب کوئی صارف اپنا وارنٹی اور گارنٹی کارڈ لیکر دکاندار یا ڈیلرز کے پاس جاتا ہے تو اسے کمپنی کا نمبر دیکر روانہ کر دیا جاتا ہے کہ کمپنی سے رابطہ کریں ہم اس میں کچھ نہیں کرسکتے اور جب کمپنیوں کے نجی نمبر پر رابطہ کیا جائے تو کمپنی کے افسران و عملہ صارفین کی کال اٹھا کر سننے کو تیار نہیں ہوتا جس کی وجہ سے سکھر اور اسکے گرد نواح کے سیکڑوں شہری وارنٹی اور گارنٹی کے نام پر لوٹ رہے ہیں سکھر کے علاقے ایوب گیٹ کے رہائشی ندیم قریشی کیساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے متاثرہ شخص نے بتایا کہ میں نے ایک عدد ڈیپ فریج خریدا تھا جو وارنٹی اور گارنٹی سے چار ماہ قبل خراب ہو گیا جب رابطہ کیا تو اس کو بھی دو ماہ گذر گئے ہیں لیکن ابتک نا تو دکاندار اپنی ذمہ دار ی لینے کو تیار ہے اور نا ہی کمپنی کے نمائندے فون اٹھا رہے ہیں جس کی وجہ سے دو ماہ رہ گئے ہیں اگر یہی سلسلہ رہا تو دوہ ماہ بعد کمپنی کلیم نہیں کریگی اور مجھے لاکھ سے زائد رقم کا نقصان ہوگا دوسری جانب شہریوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو وارنٹی اور گارنٹی کے نام پر جعلسازی کر کے گھریلوں مصنوعات فروخت کر لوٹ مار کرنے والے دکانداروںو کمپنیوں ، و ڈیلرز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر صارفین کو شہری حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں