صحافی جان محمد مہرقتل کیس ، عدالت نے سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی

بدھ 24 اپریل 2024 14:12

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) سکھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شہید صحافی جان محمد مہر قتل کیس کی سماعت وکلا کی عدم پیشی کے باعث 14 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سکھر میں جان محمد مہر قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ اے ٹی سی کورٹ کے جج عبدالرحمان قاضی نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکیلا کی عدالت میں عدم پیشی اور مہلت کی درخواست کے باعث ملزم پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی اور سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔

مدعی کرم اللہ مہر، آصف مہر، وکیل سہیل احمد کھوسو ، قربان ملانو، پراسیکیوٹر ،صحافی برادری اور شہید صحافی جان محمد مہر کے رشتہ دار عدالت میں پیش ہوئے۔ 9 ماہ قبل صحافی جان محمد مہر کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ قتل مقدمے میں شریک ملزمان شیرو مہر، گلزار مہر، جمن مہر، قربان مہر ، روشن مہر اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے متعدد بار چھاپے مارے ہیں مگر ملزمان فرار ہوگئے ہیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں