عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سے اسلام و دین سے رغبت بڑھتی ہے ،نعیم بدر قریشی

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) سکھر کریانہ پنسار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم بدر رفیق قریشی نے کہا ہے کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سے اسلام و دین سے رغبت بڑھتی ہے دل و دماغ میں محبتیں تازہ ہوجاتی ہیں آج امت مسلمہ کے مصائب،مشکلات اور مسائل کی وجہ قرآن و سنت کی تعلیمات سے رو گردانی ہے ، ہمیں سیاحی مقامات کے بجائے بزرگان دین اور اولیاء کرام سمیت ان پاک مزارات کا نظارہ کرنا چاہئے تاکہ اسلام و دین سے مزید قربت اور محبت مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سکھر کریانہ پنسار ایسوسی ایشن کے ممبران حا جی محمود گیگانی، فیضان میمن حاجی محمود میمن کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرنے کے دوران ممبران سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے ممبران کو عمرہ سعادت حاصل کرنے پر پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی ، سکھر کریانہ پنسار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم بدر رفیق قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ان پاک زیارتوں اور اللہ کے گھر ضرور جائیں اپنی زندگیوں کو اسلام کے قریب لانے کے لئے اسلام کو سمجھنے کی کوشش کریں، اپنے روشن مستقبل کے لئے نماز کا قیام اور قرآن پاک کو سمجھیں اسی میں ہم سب کی فلاح و بہتری ہے۔

(جاری ہے)

اگر امت آج پلٹ کر قرآن وسنت کے احکامات سے استفادہ حاصل کرے تو وہ ایک فاتح قوم بن کر دنیا بھر میں اسلامی انقلاب برپا کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں