پنو عاقل ڈکیتی کے دوران 7سالہ بچے کے اغواء واقعہ اور مغوی بچے کی عدم بازیابی کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ قائم

جمعہ 17 مئی 2024 23:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پنو عاقل ڈکیتی کے دوران 7سالہ بچے کے اغواء واقعہ اور مغوی بچے کی عدم بازیابی کے خلاف مرکزی مرکزی تنظیم آرائیں سکھر کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر کے بھرپور احتجاجی دھرنا ریکارڈ کرایا گیا اور مغوی بچے کے بازیابی کیلئے فلک شگاف نعریبازی کی گئی ، مظاہرے و دھرنے کی قیادت ۔

مرکزی تنظیم آرائیاں، چیف آرگنائزر سکھر ڈویڑن یاسین آرائیں، ڈویڑنل صدر چوہدری بشیر آرائیں، زاہد آرائیں، وقاص سلیم آرائیں، چوہدری صفدر آرائیں، شعیب آرائیں ودیگر نے شرکت کی۔ ہندو پنچایت کے مکھی ایشور لال، یونین آف جرنلسٹس کے صدر امداد بوزدار، ٹرانسپورٹرز میر عبدالرحمن مینگل، اسٹیپ فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن مادادم شائستہ کھوسو سمیت دیگر تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ کر اظہار یکجہتی کیااس موقع پر مقررین نے کہاکہ کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کی سرکوبی میں ناکامی اور امن و امان کی مخدوش صورتحال پولیس کی کارکردگی پر پہلے ہی سوالیہ نشان تھی کہ رہی سہی کسر ڈاکوؤں نے بچے کو اغوا کرکے پوری کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح اغوا کی یہ پہلی واردات ہے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ پہلے تو قومی شاہراہوں پر لوٹ مار اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں انجام دی جاتی تھیں مگر اب لوگ گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہے ہیں، گھر میں گھس کر ڈکیتی بھی کی، معصوم بچے کو اغوا کرکے لے گئے یہ حکومت پاکستان، حکومت سندھ پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہی وزیر اعلیٰ سندھ کے نوٹس کو بھی کئی دن گزر گئے مگر پولیس اب تک بچے کو بازیاب نہیں کراسکی ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ، گورنر، آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ بچے کی فوری بازیابی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات کئے جائیں، بچے کی بازیابی تک علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔واضع رہے کہ مغوی بچے کی بازیابی کیلئے پنو عاقل ، سکھر سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈاکوؤں نے اغوا کی منفرد نوعیت کی واردات انجام دیتے ہوئے 4دن قبل سکھر کے علاقے پنوعاقل میں اکرام آرائیں کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا، لوٹ مار کی اور 7سالہ بچے محمد حسین کو اغوا کرکے لے گئے۔ حکومت و پولیس کے تمام تر دعوؤں کے باوجود بچہ کی بازیابی عمل میں نہیں آسکی ہے اور بچے کی والدہ شدت غم سے نڈھال ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں