سندھ میں لوگوں کے سامان کی ڈکیتی ہوتی تھی لیکن اب بچوں کی بھی ڈکیتی ہوتی ہے،حلیم عادل شیخ

جمعہ 17 مئی 2024 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبے میں امن وامان قائم کرنے میں ناکامی پر مستعفی ہو جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ کی لطیف، قلندر اور سچل کی دھرتی اب ڈاکوؤں کی دھرتی بن چکی ہے پہلے سندھ میں لوگوں کے سامان کی ڈکیتی ہوتی تھی لیکن اب بچوں کی بھی ڈکیتی ہوتی ہے سندھ میں گذشتہ چودہ ماہ میں انیس سو سے زائد افراد اغوا ہوچکے ہیں سندھ میں الیکشن کے بعد اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے پکے کیڈاکو الیکشن میں کیا گیا خرچ اغوا کی وارداتیں کراکر خرچ نکال رہے ہیں پکے کے علاقوں کو بھی کچے کا علاقہ بنایا جارہا ہے سندھ میں امن و امان کے نام پر بھی کرپشن کی جارہی ہے سناتھا کہ جدید ہتھیار آرہی ہیں اے پی سیز آرہی ہیں ڈاکوؤں کیخلاف بھرپور آپریشن ہوگالیکن آج تک وہ آپریشن نہیں ہواہیپکیکیڈاکو کچے کے ڈاکوؤں کواسلحہ سپلائی کررہے ہیں جس کی مثال وزیر اعلیٰ کے مشیر کے بیٹے کا پکڑا جانا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑھ کر ظلم نہیں ہوسکتا کہ بچوں کو زنجیروں سے باندھ کر لٹکایا جارہا ہے اور بچوں کی ڈکیتی کی جارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میرے لیڈر کی ایک ویڈیو سے لوگوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں بانی پی ٹی ا?ئی کو رہاکیا جائے اگر ان کو رہا نہ کیا گیا تو ہم اڈیالہ جیل کی دیواریں توڑ کر ان کو باہر نکالیں گیہم سندھ میں بدامنی کے خلاف طویل لانگ مارچ کا سوچ رہے ہیں نظر یاتی ورکرز ہمارے ساتھ ہیں۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں