ضروری مرمتی کام : مختلف فیڈرز میں بجلی بند رہے گی ، سیپکو اعلامیہ

جمعہ 24 فروری 2017 20:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) سیپکو کی جانب سے ضروری مرمتی کا م کے سلسلے میں مختلف فیڈرز کے علاقوں میں بجلی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 25فروری سی26فروری 2017تک صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک 132کے وی گرڈ اسٹیشن آرائیں روڈ میں مرمتی کام کے باعث11کے وی فیڈر شاھراہ عباسی، CAA-IBAبچل شاہ اور ٹائون شپ فیڈر کے تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہیگی۔ 25فروری سی02مارچ 2017تک روزانہ 132کے وی گرڈ اسٹیشن پنوعاقل سے منسلک ہالیجی شریف اوردیگر فیڈرز میں بجلی بند رہیگی۔ اسی طرح 26فروری کوصبح 8سے رات8بجے تک 132کے وی گرڈ اسٹیشن گھوٹکی میں مرمتی کام کے باعث کچو بنڈی، رحموںوالی، شاہی بازار اوراسٹیشن روڈ فیڈ ر کے تمام علاقوں کی بجلی بندر رہیگی۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں