سیپکو انتظامیہ نے فنی خرابی اور مرمتی کام کی آڑ میں لوڈ شیڈنگ شروع کردی

صارفین کا جینا دوبھر ہوگیا ، سیپکو انتظامیہ کی صارفین دشمنی کا نوٹس لیا جائے ، مطالبہ

جمعہ 24 فروری 2017 20:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) سیپکو انتظامیہ نے فنی خرابی اور مرمتی کام کی آڑ میں شہری علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ کرکے صارفین کو جینا دو بھر کردیا ہے ان خیالات کا اظہار بزم احباب ذوق ادب سکھر کے سیکرٹری اطلاعات سید مدثر حسن ہاشمی نے شہریوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے اعلان کے باوجود سپیکو انتظامیہ کی جانب سے دبہ روڈ ، جنات بلڈنگ ، بابن شاہ ، نصرت کالونی نمبر دو، پانچ ، رائل روڈ ، حسن چوک سمیت پرانا سکھر اور شہر کے دیگر علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں بعض علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے سب ڈویژن پرانا سکھر ، روہڑی کے فیڈر ز پر ریکارڈ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے صبح کے اوقات میں بجلی لوڈشیڈنگ درسگاہوں میں تدریسی عمل بھی متاثر ہورہا ہے موسم سرما میں بجلی کا استعمال انتہائی کم ہوجاتا ہے مگر سیپکو انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو اضافی یونٹ ، ڈیڈیکشن لگا کر ہزاروں روپے مالیت کے بل ارسال کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے صارفین ذہنی اذیت کا شکار ہیں سید مدثر حسن ہاشمی نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر مملکت عابد شیر علی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپیکو انتظامیہ کی صارفین دشمنی کا نوٹس لیا جائے ۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں