سکھر ہائو س میں میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سیامریکی کونسل جنرل کے اعزاز میں استقبالیہ

جمعہ 24 فروری 2017 20:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) سکھر ہائو س میں میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے امریکی کونسل جنرل گریس شیلٹن اور ڈپٹی چیف آف مشن یو ایس اے مسٹر جوناتھن پریٹMr. Jonathan Pratt کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ اس موقع پر میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے آمریکی کونسل جنرل اور دیگر مہمانوں کو اعزازی شیلڈز اور ثقافتی تعائف پیش کیے ۔

(جاری ہے)

آمریکی کونسل جنرل گریس شیلٹن اور ڈپٹی چیف آف مشن یو ایس ا ے مسٹر جوناتھن پریٹMr. Jonathan نے اس موقع پر مختلف منتخب بلدیاتی نمائندوں ، تاجروں ، سماجی رہنمائوںاور تعلیمی ماہرین کے وفود سے بھی ایک اجلاس کیا، جن میں میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ، ضلعی چیئرمین شکارپور آغا مسیح الدین درانی، نائب میئر سکھر طارق چوہان، ڈائریکٹر سکھر آئی بے اے نثار احمد صدیقی، سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد اقبال آرائیں، حاجی ھارون میمن، عامر غوری، عرفان صمد، رضوان الحق ملک، انجنیئر عبدالفتاح شیخ، فلک ناز مغل، مسز ممتاز آغا، حجاب اختر کوسو اور دیگر شامل تھے۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں