سید خورشید احمد شاہ کی ضمانت و رہائی کی خوشی میں سکھر کے جیالوں کی جانب سے جشن منانے کا سلسلہ جاری، ریلی نکالی گئی

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) سید خورشید احمد شاہ کی ضمانت و رہائی کی خوشی میں سکھر کے جیالوں کی جانب سے جشن منانے کا سلسلہ جاری ، رہائی کی خوشی میں ریلی نکالی ، سید خورشید شاہ کے حق میں نعریبازی ،عدلیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اظہار تشکر،تفصیلات کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی سینٹر جیل سے رہائی کی خوشی میں سکھر میں پی پی جیالوں کی جانب سے جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز واری تڑ روڈ سکھر سے پی پی جیالوں نے نصیر گوپانگ،برکت علی بروہی،نعیم بروہی،حس بخش سموں،زین بلوچ،ثناء اللہ گوپانگ،سہیل شیخ و دیگر کی قیادت میں پی پی جیالوں نے ریک ریلی نکالی اور سید خورشید شاہ کے حق میں نعریبازی،عدلیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اظہار تشکرکیا شہریوں کی جانب سے شرکاء ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور سید خورشید شاہ کی رہائی کی خوشی میں جیالوں کو مبارکبادپیش کی اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سید خورشید شاہ کی رہائی حق وسچ کی فتح ہے عدلیہ کے فیصلے سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال ہوا ہے پی پی جیالے اپنے محبوب عوامی لیڈر سید خورشید شاہ کا والہانہ استقبال کرینگے اور انہیں جلوس کی شکل میں انکی رہائش گاہ پہنچایا جائیگا انشاء اللہ جلد عوام نمائندے سید خورشید شاہ عوام کے درمیان ہونگے اور ایک بارپھر ملک و قوم کی خدمت کرینگے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں