سکھر میں شدید دھند، شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

جمعرات 26 دسمبر 2019 16:38

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2019ء) ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ سکھر کی قومی شاہراہیں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں لہذا شہری غیرضروری سفر سے گریز کریں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کی مطابق این 5 ہائی وے پر اباوڑو سے ٹھڑی بائی پاس تک حد نگاہ صفر رہی ہے ، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

شہریوں سے گزارش ہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں، سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں، موبائل فون ایپلیکیشن ’’ہمسفر این ایچ ایم پی‘‘ میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے، سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے، موٹروے پولیس ایف ایم ریڈیو سے دھند کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال ہر 15 منٹ بعد نشر کی جارہی ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں