سکھر میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ، لوگ گھروں میں محصور ، موسم مزید سرد ہونیکا امکان

بدھ 23 دسمبر 2015 19:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء) سکھر میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، لوگ گھروں میں محصور ، موسم مزید سرد ہونیکا امکان تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سکھر اور گردنواح میں سرد ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث بازاروں میں گرم ملبوسات کی دوکانوں پر خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی جبکہ شام ڈھلتے ہی سڑکوں پر سناٹا ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں