بونیر، واٹرشیڈ ڈویژن کے زیراہتمام پودوں کی مفت تقسیم شروع

جمعرات 1 فروری 2018 12:08

صوابی۔یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء)واٹرشیڈڈویژن کے زیراہتمام کالوچینہ ڈگرسب ڈویژن اورکوگامندنڑبونیرمیں شجرکاری مہم کے تحت سال 2018ء کیلئے مفت پودوں کی تقسیم شروع ہوگئی ہے جس کے تحت 5لاکھ مختلف قسم کے پودے تقسیم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کالوچینہ میں مہم کاآغازکردیاگیا جس میں 30ہزارپودے تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پرمہمان خصوصی ممبرقومی اسمبلی شیراکبرخان، ایبٹ آبادسرکل واٹرشیڈکے کنزرویٹرجاویدارشد، ڈی ایف اوحضرت میر، ایس ڈی ایف اورزرین گل نے کہاکہ اب تک 12ہزارسیکٹررقبہ پربونیرمیں ایک کروڑ30لاکھ مختلف پودے تقسیم کئے گئے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں