صوابی، نامعلوم افراد نے آئس نشے کے عادی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 15 مئی 2024 03:55

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) موضع انبار میں نامعلوم افراد نے آئس نشے کے عادی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق فتح خان سکنہ پنج پیر محلہ برہ چم نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا 35 سالہ بیٹا فردوس خان جو کہ آئس پینے کا نشہ کرتا تھا گزشتہ تین یوم قبل گھر سے نکلا تھا دوپہر مجھے اطلاع ملی کہ ان کی لاش بمقام ڈنڈ پرانا ہریان لار انبار میں قتل شدہ پڑی ہے جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو واقعی وہ قتل شدہ پڑا تھا جسے نامعلوم افراد نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ہمارا کسی کے ساتھ دشمنی نہیں معلومات ہونے پر دعویداری کروں گا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں