دوکاندار سرکاری نرخ نامے پر عمل در آ مد کو یقینی بنا ئیں،اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین

منگل 13 نومبر 2018 14:26

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین نے عوام کی شکایت پر ٹوپی بازار میں عدم صفائی اورگرانفروشوں کے خلاف چھاپے مار کر مرتکب دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا اور گرانفروش قصائیوں کو تھانہ ٹوپی میں پابند سلاسل کیا اور دکانداروں کو ہد ایت کی کہ آئندہ گلے سڑے ہوئے سبزی فروٹ اور دیگر مضر صحت اشیا کو فروخت کرنے سے گریز کریں ،سرکاری نرخ نامے پر عمل در آ مد کو یقینی بنا ئیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں، ہمارا فرض بنتا ہے کہ جس مقصد کیلئے سرکار سے تنخواہ لیتے ہیں وہ بھر پورطریقے سے نبھائیں تاکہ عوام کو اچھے معیاری اور سرکاری نرخ نامہ کے مطابق ملے ، عوام نے ممبران ناظم نائب ناظمین آل کونسلز الائنس کے عہدیداران سوشل ورکروں اور اے سی ٹوپی طارق حسین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں