حکومت نے تمباکو کی کاشت پر پابندی لگا ئی تو ضلع بھر کے عوام ضلعی حکومت کی تعاون سے دوبارہ آفیون کی کاشت کرینگے٬ ناظم ضلع کونسل صوابی

اگر کسانوں کے جائز مطالبات حل نہ کئے گئے تو ضلع بھر کی تمام سیاسی جماعتیں بھر پور احتجاج کریںگی٬امیر الرحمن

پیر 24 اکتوبر 2016 16:45

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ کونسل صوابی کے ناظم اور اے این پی کے ضلعی صدر حاجی امیر الرحمن نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے غریب کسانوں کے نقد آور فصل تمباکو کی کاشت پر پابندی لگا دی تو ضلع بھر کے عوام ضلعی حکومت کی تعاون سے دوبارہ آفیون کی کاشت کرینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع صوابی کے بلدیاتی کسان کونسلروں کی نمائندہ تنظیم ''آل کسان کونسلرزاتحاد''نے انصاف فوڈ سپورٹ پروگرام میں سیاسی مداخلت ٬ کرپشن اور اقربہ پر وری کے خلاف ضلعی صدر حاجی فضل انور کی صدارت میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا جس سے ضلعی چیر مین قومی وطن پارٹی مسعود جبار ٬ ضلعی صدر پی پی پی جاوید اقبال انقلابی ایڈوکیٹ ٬ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ربنواز خان٬تحصیل ناظم صوابی واحد شاہ ٬ تحصیل ناظم رزڑ غلام حقانی ٬ ضلعی صدر ملگری وکیلان محمد رشید ایڈوکیٹ اور کسان کونسلرز اتحاد کے صدر حاجی فضل انور اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی ناظم امیر الرحمن نے کہا کہ اگر کسانوں کے جائز مطالبات حل نہ کئے گئے تو ضلع بھر کی تمام سیاسی جماعتیں بھر پور احتجاج کریگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں آفیون اور تمباکو دو نقد آور فصل تھے 1984میں آفیون پر پابندی لگا دی گئی جب کہ صرف اس وقت غریب کسانوں کے پاس سال بھر کے اخراجات پورے کر نے کے لئے صرف تمباکو ایک نقد آور فصل ہے اس پر بھی صوبائی حکومت پابندی لگا رہی ہے جو کہ صوبے کے کاشتکاروں کو کسی صورت قابل قبول نہیں مظاہرین سے دیگر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ موجودہ زرعی کمیٹیاں ختم کر کے اس میں کسان کونسلروں کو شامل کر کے نئی کمیٹیاں تشکیل دی جائے محکمہ زراعت کے پاس پڑی خراب زرعی مشینری مرمت کر کے کسانوں کے استعمال میں لایا جائے تمباکو کے مفت بیچ فراہم کر نے کے لئے پانچ سو روپے بوری اور رجسٹریشن کے لئے چھ سو روپے وصولی کو بند کیا جائے مفت بیچ کسان کونسلروں کے ذریعے تقسیم کرائی جائے۔

بعد ازاں مظاہرین نے اے سی صوابی کو یاد داشت پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں