صوابی ‘ عازمین حج کیلئے تر بیتی کورسزآج سے شروع ہو رہے ہیں

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:11

صوابی ‘ عازمین حج کیلئے تر بیتی کورسزآج سے شروع ہو رہے ہیں
صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) حج تر بیتی کمیٹی ضلع صوابی کے زیر اہتمام سرکاری اور پرائیوٹ سکیم پر حج پر جانے والے ضلع صوابی کے عازمین حج کے لئے تر بیتی کورسزآج اتوار سے شروع ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی میڈیا انچارج حاجی محمد شعیب کے مطابق پہلے تین تر بیتی کورسز آج تیس اپریل ،سات مئی ، چودہ مئی برو ز اتوار صبح آٹھ بجے موضع کالو خان میں بمقام حجرہ حاجی شاکر اللہ ، چوتھا تر بیتی کورس اتوار اکیس مئی کی صبح آٹھ بجے موضع اسماعیلہ میں بمقام حجرہ حاجی شیر زمان اور پانچواں تر بیتی کورس جمعرات پچیس مئی کی صبح آٹھ بجے موضع تر کئی میں بمقام حجرہ سینیٹر لیاقت خان ترکئی و صوبائی سینئر وزیر شہرام کان ترکئی منعقد ہو گا حج تر بیتی کمیٹی ضلع صوابی کے میڈیا انچارج حاجی محمد شعیب نے تمام عازمین حج مر دانہ و زنانہ سے اس تر بیتی کورسز میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں