صوابی، دریائے سندھ میں ڈوبنے والے نوجوان نورجمیل کی لاش ریسکیو اہلکاروں نے نکال لی

منگل 17 اپریل 2018 16:30

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) گزشتہ روز کنڈ پارک کے مقام پر دریائے سندھ میں ڈوبنے والے نوجوان نورجمیل کی لاش ریسکیو اہلکاروں نے نکال لی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے رہائشی نورجمیل اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے کنڈ پارک صوابی آئے تھے ، اس دوران وہ اپنی بہن مسماة(ن) اوربھانجی مسماة (ث) کے ہمراہ تفریح کیلئے دریا کے کنارے اُترے تھے کہ اس دوران بھانجی مسماة (ث)پانی میں اُتر ی اور ان کی پائوں پھسل گئی ،جس کو بچانے کیلئے بہن بھائی بھی پانی میں کود پڑے وہ بھی موجوں کی نذر ہوگئے ، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بھانجی مسماة(ث)اور خالہ (ن)کی نعشیں نکال لی گئیں جبکہ بھائی نورجمیل کی نعش کی تلاش جاری تھی ، جس کو منگل کی صبح ریسکیو اہلکاروں نے نکال لیا ،27 سالہ نورجمیل ایک عرصہ سے دبئی میں ٹیکسی چلاتا تھا اور چالیس دن کیلئے چھٹی پر گھر آیا تھا ،نورجمیل کی شادی تقریباً ایک سال قبل ہوئی تھی ،نورجمیل واپسی سے قبل بچوں کو سیر و تفریح کیلئے کنڈپارک لے جانا چاہتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں