صوابی ،پولیس کی کامیاب کارروائی ،اشتہاری مجرمان گرفتار ،قبضے سے 2پستول برآمدکر لئے

اتوار 2 دسمبر 2018 17:20

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) صوابی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کر تے ہوئے مجرمان اشتہاری گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2عدد پستول برآمدکر لی۔ ملزمان منشیات فروش،اقدام قتل،راہزنی ،پولیس پارٹی پر فائرنگ اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پولیس کو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری کے خلاف پولیس سرگرم تھے ،اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ٹاسک پر زیر نگرانی ڈی ایس پی صوابی خالد خان ،ایس ایچ او صوابی نورالامین اور سب انسپکٹر راز محمد خان نے بمعہ پولیس نفری ایک کامیاب چھاپے کے دوران مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرکے دو عدد پستول بھی برآمد کیے گئے ۔

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں