ٹوپی ضلع صوابی میں گھر میں آگ لگنے سے تمام سامان جل کر راکھ بن گیا

اتوار 6 جنوری 2019 16:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2019ء) ٹوپی ضلع صوابی میں گھر میں آگ لگنے سے موجود تمام سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز محلہ بارہ خیل ٹوپی میں امیر محمد کی گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے تمام گھر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ۔چار کمروں میں موجود تمام سامان فرنیچر سمیت دشادی کا پورا سامان طلائی زیورات24تولہ اور نقدی3 لاکھ روپے بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کے لئے بھر پور کوشش کی لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا بعد ازاں ٹی ایم اے صوابی ، ٹی ایم اے رزڑ ، ٹی ایم اے غازی اور گدون اکنامک زونز کی فائر بریگیڈ گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے موقع پر پہنچیں لیکن اس دوران گھر میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا تھا۔ ٹی ایم اے ٹوپی میں فائر بریگیڈ گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر بر وقت قابو نہ پایا جا سکا علاقے کے عوام نے ٹی ایم اے ٹوپی کو فائر بریگیڈ گاڑی فراہم کرنے اور متاثرہ خاندان کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں