ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے

اتوار 18 اگست 2019 17:40

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ راحت شاہ سکنہ زروبی نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مسماة (س) کی شادی فرمان علی سکنہ یوسفی کے ساتھ ماہ اپریل 2018میں ہوئی تھی چار ماہ بعد میاں بیوی کے مابین گھریلو ناچاقی پیدا ہونے پر شوہر فر مان علی نے عدالت سے رجوع کیا عدالت میں راضی نامہ ہونے پر میاں بیوی عارضی طور پر موضع زروبی منتقل ہو گئے گذشتہ روز گھریلو ناچاقی پر فرمان علی نے اپنی بیوی مسماة (س) کا گلہ دبا کر قتل کر دیا ٹوپی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

دریں اثناء حارث احمد سکنہ زیدہ نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کر تے ہوئے بتایا کہ ان کے والد افتخار احمد کو مبینہ طور پر رشید علی عرف تانے کے کہنے پر ان کے بھائیوں منہاز اور شاہ حسین نے فائرنگ کر کے ان کے والد افتخار احمد کو قتل کر دیا وجہ قتل مکان خالی کرنے کا تنازغہ بیان کیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موضع منصبدار میں بارہ سالہ بچہ دیگر بچوں کے ساتھ طاق سے لٹکے ہوئے رسی سے کھیل رہے تھے کہ اس دوران رسی گلے میں اٹکنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ ملک آباد میں ایک نوجوان محمد شاہد گائوں میں واقع ایک خوڑ میں نہا رہے تھے کہ اس دوران پانی میںڈو ب گئے بعد ازاں ان کی لاش کو مقامی لوگوں نے نکال لیا ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں