صوابی، پولیس کی چائنہ پٹاخوں ،آتش گیر مواد کی خرید وفروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں ، بڑی مقدار میں پٹاخے برآمد

بدھ 27 مارچ 2024 20:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) ضلع بھر میں چائنہ پٹاخوں اور آتش گیر مواد کی خرید وفروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں پولیس چوکی کھنڈہ کے انچارج ثاقب خان نے تیز دار چائینہ پٹاخوں و دیگر آتش گیر مواد فروخت کرنے والوں کا گھیرا تنگ کرکے ہزاروں کی تعداد میں بارودی چائینہ پٹاخے برآمد کرلی ۔

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عید الفطر کی خوشیوں میں ماچس پٹاخوں کی فروخت اور منچلے نوجوانوں بچوں کیطرف سے گلی محلوں میں چائینہ ماچس پٹاخے چلانے سے بزرگ ۔ نمازی اور خواتین سمیت ہر مکتب فکر کے لوگ پریشان ہیں دکانداران رقم بٹورنے کے لیے چائینہ پٹاخے لاتے ہیں اور بچے شہر و دیہاتوں میں پٹاخے خرید کر دن بھر ٹھاہ ٹھاہ کی اوازوں سے لوگ چڑاچڑپن کا شکار ہو رہے ہیں عوامی حلقوں کی طرف سے شکایات موصول ہو رہی ہے کہ ضلعی انتظامیہ بالخصوصی متعلقہ علاقوں کے تھانوں سے اپیل ہے کہ ماچس پٹاخوں دیگر گولہ بارود کی خرید و فروخت پر کڑی نگرانی کرتے ہوئے ایسے گھنانے کاروبار کرنے والوں سخت سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان کے خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس سرگرم عمل ہیں اور ہزاروں کے تعداد مختلف ساخت کے پٹاخے برآمد کرکے درجنوں دکانداران کو دھرلیے اور جرم 285ppcمقدمات درج رجسٹرڈ کیے ہیں۔اسی طرح چوکی کھنڈا پولیس اے ایس آئی ثاقب خان معہ نفری پولیس کے ہمراہ نماز تراویخ کے دوران مختلف علاقوں میں گشت کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد چائینہ پٹاخے برآمد کرکے دکاندار نورالامین سکنہ شاہ منصور اور دوکاندار روحیل شاہ سکنہ زیدہ کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیے۔۔مذکورہ ملزمان سے مختلف ساخت کے تیز دار چائینہ پٹاخے برآمد کرلیے گئے۔مزید کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں