صوابی میں ڈیلیوری کیس کے دوران زچہ بچہ دونوں جاں بحق

جمعہ 30 نومبر 2018 22:47

صوابی۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال صوابی میں ڈیلیوری کیس کے دوران زچہ بچہ دونوں جاں بحق ہو گئے۔ورثاء نے لاش اُٹھانے سے انکار کر دیا جب کہ تھانہ صوابی میں گائنی وارڈ کے جملہ سٹاف کے خلاف لا پر واہی اور غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کر لی بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی علی الصبح پانچ بجے زوجہ ابراہیم سکنہ ڈاگئی کو ڈیلیوری کیس کے سلسلے میں ضلعی ہسپتال صوابی لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں گائنی وارڈ میں داخل کر دیا اس دورا ن خاتون نے بچے کو جنم دیا جو وفات پا گیا اور بعد ازاں وہ خود بھی جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

متوفی کے بھائی اشرف علی نے بتایا کہ ہمیں گیارہ بجے گائنی وارڈ میں موجود سٹاف نے بتایا کہ مریضہ سیریس ہونے پر مردان ہسپتال منتقل کیا جائے جب ہم نے مریضہ کو دیکھا تو وہ پہلے سے جاں بحق ہو گئی تھی انہوں نے کہا کہ مریضہ کو ڈیلیوری کے دوران صرف ایک ڈرپ چڑھایا گیا تھا جب کہ اس کے بعد کسی قسم کی طبی امداد نہیں دی گئی اور یوں متعلقہ ڈاکٹروں کی غفلت سے زچہ بچہ جاں بحق ہو گئی ادھر ایم ایس ضلعی ہسپتال صوابی ڈاکٹر محمد شفیق خان نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ مذکورہ کا کیس نارمل تھا چونکہ ان سے زیادہ خون بہہ گیا تھا لیڈی ڈاکٹر کے علاوہ دیگر ڈاکٹر بھی مریض کی تشخیص کے لئے موقع پر پہنچے صوابی پولیس نے متوفیہ کے بھائی اشرف علی کی رپورٹ پر گائنی وارڈ سٹاف کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور مریضہ کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دیا گیا#

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں