رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی کی گاڑی کو بس نے ٹکر مار دی ،ْساتھیوں سمیت محفوظ رہے

اتوار 16 دسمبر 2018 20:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) صوابی کے قریب رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی کی گاڑی کو بس نے ٹکر مار دی تاہم وہ ساتھیوں سمیت محفوظ رہے ،ْپولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم این اے عثمان خان ترکئی کی گاڑی کو صوابی کے قریب جہانگیرہ روڈ پرمسافر نے ٹکرماردی ،حادثے میں این اے عثمان ترکئی کے گاڑی کو کافی نقصان پہنچا تاہم وہ خود اور ان کے ساتھ سوار دیگر افراد محفوظ رہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں ،ْذرائع کے مطابق بس کے مسافروں میں سے بھی کوئی زخمی نہیں ہوا

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں