صوابی، پولیس کی کاروائی ،عید کی رات دو افراد پر فائرنگ کرنیوالے قاتل گرفتار،آلہ قتل پستول برآمد

منگل 20 اکتوبر 2020 17:42

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) یارحسین پولیس کی ایک کامیاب کاروائی کے دوران پانی کے سیراب پرعید کی رات پر دو افراد پر فائرنگ کرنے والے قاتل گرفتار کرلیا گیا ، آلہ قتل پستول برآمدکر لیا۔ملزمان جاوید اور بخت شیر مقتول سلمان اور مجروح رومان کے ساتھ پانی کے سرابے پر زبانی تکرار ہوا تھا معمولی تکرار پر ملزمان باپ بیٹے تیش میں آکر سودہ سلف خریدنے کیلیے بازار آئے ہوئے سلمان اور رومان پر بارادة قتل فائرنگ کرکے جسکے نتیجے میں سلمان جابنحق اور رومان شدید زخمی ہوا تھا ًڈی پی او آفس سے جاری پر یس ریلیز کے مطابق کچھ عرصہ قبل دیہہ ہریال چوک میں ملزمان جاوید اور بخت شیر ساکنان سوختہ یارحسین نے مقتول سلمان اور مجروح رومال کے ساتھ زمین کو پانی کے سیراب پر معمولی تکرار ہوئی, اس رنجش سے عید رات تھی کہ مسمیان سلمان اور رومان سودا سلف خریدنے کی خاطر بازار آئے تھے اور تھاک میں بیٹھے ہوئے ملزمان جاوید اور بخت شیر نے دونوں پر فائرنگ کرکے دونوں کو شدید زخمی کئی, جبکہ سلمان زخمیوں کا تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جانبحق ہوا اور رومان سپینل کاڈ کی وجہ سے ادھی جسم سے محروم ہوچکاڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ہدایات کی پیش نظر میں مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر راز محمد خان بمع پولیس ٹیم نے ملزم بخت شیر کی پتہ براری کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے اعتراف جرم قبول کرتے ہوئے آلہ ضرر /قتل پستول برآمد کی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں