صوابی،مختلف واقعات میں سکول طالبعلم سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے

منگل 23 نومبر 2021 22:06

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) مختلف واقعات میں سکول طالب علم سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔بیوہ حضرت سید سکنہ چھوٹا لاہور نے تھانہ چھوٹا لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر اسحاق اور اس کے بیٹے فصیح نے ان کی شوہر حضرت سید پر چھریوں سے وار کر کے قتل کر دیا رپورٹ میں وجہ عناد گھریلو تنازغہ بیان کی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موضع سکندری میں ایک نوجوان طالب علم مصطفی خان سڑک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ۔نیک نام سکنہ جلبئی نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ دو نقاب پوش نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا وجہ عناد معلو م نہیں ۔موٹر سائیکل سوار عطاء اللہ سکنہ مانکی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ پک اپ اور ڈمپر ٹرک کی ریس سے وہ سڑک پر گر کر زخمی ہو گیا پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں