ڈپٹی انسپکٹر جنرل مردان کاضلع صوابی کا دورہ ،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

منگل 14 مئی 2024 20:10

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مردان ریجن نجیب الرحمان نے ضلع صوابی کا دورہ کیا،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنر ل آف پولیس مردان ریجن نجیب الرحمن کی زیر صدارت ڈی پی او صوابی آفس کرائم اجلاس ہوا جس میں سرکل ایس ڈی پی اوز کے علاوہ شعبہ تفتیش نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد جرائم کے تدارک و انسداد، پولیس کی کاروائی اور جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کے عملی اقدامات کے جانچ پڑتال کا تعین کرنا تھا۔ ڈی پی او ہارون رشید خان نے ضلع کی کارکردگی کے حوالے سے آر پی او مردان نجیب الرحمن کو پریزینٹیشن پیش کی اور چور،ڈکیتی و دیگر جرائم کو ٹریس،گرفتاری اور ریکوری کے مقدمات کے متعلق تفصیلات اور کاکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ملک محمد فیاض خان اور سرکلز ایس ڈی پی اوز موجود تھے۔ڈی آئی جی مردان نجیب الرحمن نے تمام سرکلز کی کارکردگی کے تناظر میں مناسب ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چوری و ڈکیتی کے مقدمات کو جلد از جلد ٹریس کرکے ان میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور مال مسروقہ برآمد کیا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان پر مزید توجہ کی ضرورت ہے اسکے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیے جائیں، اہم تنصیبات، سکولز، کالجز و یونیورسٹیاں کی سیکیورٹی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور اس میں کمی کوتاہی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے۔

منشیات فروشی، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری، چوری ڈکیتی و رہزنی، ہوائی فائرنگ دیگر چھوٹے بڑے جرائم کے واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر جرائم پیشہ افراد کے خلاف متاثر کن کاروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ لوگوں کو تحفظ فراہم ہو سکے اور جرائم کی شرح میں مزید کمی واقع ہو سکے۔قتل مقاتلی دشمنی میں ڈی آر سی اور علاقائی جرگہ مشران کی تعاون سے راضی نامے کیے جائے کیونکہ پرانی دشمنیوں کو دوستی میں تبدیل کرنے کے لیے ڈی آر سی مشران کا مرکزی کردار حاصل ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں