سوات‘ آٹورکشہ بنانے کی غیر قانونی منی فیکٹریاں قائم‘ محکمہ ایکسائز کی طرف سے نمبر جاری کیے جانے کی رپورٹ
پیر 30 نومبر 2015 12:26
سوات۔30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء)سوات میں رکشے بنانے کے غیر قانونی منی فیکٹریاں قائم کردی گئیں ،دھڑادھڑ غیر قانونی طور پر رکشے بنائے جانے لگے ،زرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے نمبر بھی جاری کئے جارہے ہیں ،سوات کے شہر مینگورہ میں غیر قانونی طور پر رکشے بنانے کی کئی ایک منی فیکٹریاں قائم کردی گئیں جہاں پر مستری لوگ سوزوکی پک اپ کے انجن سے سی این جی رکشے تیار کررہے ہیں جوکہ نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے سی این جی سلنڈرکسی بڑی حادثے کا باعث بھی بن سکتے ہیں یہ رکشے شہر کے وسط میں ہی کھلے عام تیار کئے جارہے ہیں لیکن محکمہ ایکسائز ،محکمہ ٹرانسپورٹ اور انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان منی فیکٹریوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہا ہے اور آئے روز نیا نیا رکشہ تیار ہوکر مارکیٹ میں آرہا ہے ،ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان رکشاوؤں کو محکمہ ایکسائز کی جانب سے رجسٹریشن نمبر بھی جاری کئے جاتے ہیں ،شہریوں کاکہنا ہے کہ سوات میں پہلے ہی ٹریفک کا اژدہام ہے اور اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو سوات میں تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں رہے گی ،اس حوالے سے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔
سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سوات ،نئے تعلیمی سال کو شروع ہوئے 20دن گزرنے کے باوجود بچوں کو نئی کتابیں نہ مل سکیں
سوات ،بلدیاتی نمائندوں کے حقوق کیلئے قائم سوات کونسلرز اتحاد کے بانی رشید احمد سواتی دوبارہ اتفاق رائے ..
سوات ،مکان کی چھت گرنے سے 3تین بہن بھائی زخمی ہوگئے
اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرامت علی نے چارج سنبھال لیا
سوات ،پولیس جوانوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ڈی پی او آفس میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد
جماعت اسلامی کا راستہ روکنے کیلئے 8 فروری سے قبل عمران خان کو سزائیں سنا کر مقبولیت میں اضافہ کیا گیا، ..
ملاکنڈڈویژن کی جداگانہ آئینی حیثیت ختم کرکے ٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف تاجربرداری نے 7مئی کو کانفرنس طلب ..
سوات ،مٹہ میں موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مارکر فرار ہونیوالا پک اپ ڈرائیور گرفتار ،قبضے سے گاڑی برآمد
سوات ،عالمی یوم مزدور پرسینکڑوں مزدروں کا حقوق اور اجرت بڑھانے کیلئے مظاہرہ
ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کرنیوالے مزدوروں ، محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فضل حکیم ..
محنت کش طبقے کی عزت وقار ،حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، محمود ..
وکلاء کو قانون و آئین کی بالادستی کیلئے کام کرنا چاہیے، امیر مقام
سوات سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
کپاس کے کاشتکاروں کیلئے 15 روزہ سفارشات جاری
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
محکمہ زراعت کا کپاس کی ریکارڈ پیداوارحاصل کر نے کےلئے کاشتکاروں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کا اعلان
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ