سوات ،عالمی یوم مزدور پرسینکڑوں مزدروں کا حقوق اور اجرت بڑھانے کیلئے مظاہرہ

بدھ 1 مئی 2024 22:49

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سوات میں عالمی یوم مزدور پرسینکڑوں مزدروں نے اپنے حقوق اور اجرت بڑھانے کے لئے مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے مینگورہ کے نشاط چوک میں جمع ہوکر دھرنادیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مزدور عوامی اتحاد کے صدر ڈاکٹر خالد محمود خالداوردیگر مقررین نے کہاکہ مزدروں کے نام پر آج زمانہ چھٹی منارہاہے لیکن مزدورآج بھی مزدوری کی تلاش میں ہیںلیکن ان کو دیہاڑی بھی نصیب نہیں ہور ہی۔

انہوں نے کہاکہ شگا گو کے مزدوروں کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں لیکن76 سالوں سے پاکستان میں سرمایہ داروں، جا گیرداروں، صنعت کاروں اور ان کے گماشتوں، بیوروکریسی اور حکمرانان وقت کی ملی بھگت سے مزدوروںکااستحصال ہو رہا ہے مظاہرے سے سینئر نائب صدر رسول خان اور نایب صدر پردول خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں