ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کرنیوالے مزدوروں ، محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فضل حکیم یوسفزئی

مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ،دروازے دن رات کھلے ہیں ،وزیر جنگلات خیبرپختونخوا

بدھ 1 مئی 2024 22:49

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے عالمی یوم مزدور کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم مزدور ہر سال مزدورں اور محنت کش طبقے کی قربانیوں اور انتھک محنت کی یاد میں منایا جاتا ہے یہ دن ہمیں ایک موقع دیتا ہے کہ ہم ان کی کاوشوں اور محنت کو یاد کر سکے جو انہوں نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور فلاح کیلئے کی ہیں۔

ہم پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قومی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کی تحفظ ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہے مزدوروں سمیت تمام لوگوں کے لئے میرے دروازے دن رات کھلے ہیں آپ جہاں بھی چاہے میں آپ کے حقوق کے لئے حاضر ہوں انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا حق تسلیم کئے بغیر ترقی ممکن نہیں محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے حکومتی سطح پر ہر جگہ پر ان کے ساتھ کھڑا ہوں مزدور ہمارے معاشرے کا معزز اور اہم حصہ ہے جتنا حق دیگر طبقوں کو حاصل ہے اس کے برابر حق ان کو بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو یہ پیغام دینے کے بعد صوبائی وزیر نے اپنے حجرہ مکان باغ میں لوگوں اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کی اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے فضل حکیم خان یوسفزئی کو اپنے علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا صوبائی وزیر نے مسائل انتہائی توجہ سے سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور اس ضمن میں مختلف محکموں کو ہدایات جاری کیں جبکہ بعض لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کئے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں